vosa.tv
Voice of South Asia!

انتخابات سے قبل دھماکے افسوسناک ہیں لیکن انتخابات ہوں گے۔جان اچکزئی

0

نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ کل بلوچستان میں الیکشن ہوں گے اور پُرامن ہوں گے، عوام نکلیں گے اور دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔قلعہ سیف اللّٰہ میں دھماکا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 جبکہ پشین میں پی بی 47 میں ہوا۔نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ قلعہ سیف اللّٰہ اور پشین کے شہدا کی یاد میں 3 دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کو بھارت نے دہشتگردی کےنشانے پر رکھا ہے، بھارت ایک دہشتگرد ملک ہے۔علاوہ ازیں  چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور انسپکٹر جنرل (آئی جیز) کو فون کرکے ہدایت کی ہے کہ جلد از جلد سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کو مکمل کیا جائے۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ ووٹرز، ڈی آر اوز اور آر اوز کے دفاتر کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے بلوچستان میں دہشت گردی واقعات پر دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا۔چیف الیکشن کمشنر نے چارو صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کے فوری تدارک کیلئے اقدامات  کیے جائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.