vosa.tv
Voice of South Asia!

عام انتخابات2024: نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے ووٹنگ

0

عام انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز صبح 8 بجےہوا تاہم کئی پولنگ اسٹیشن پر ووٹنگ تاخیر سے شروع ہوئی۔ ملک بھر میں اپنے وزیر اعظم کا انتخاب کرنے کے لئے بڑی تعداد میں لوگوں نے پولنگ اسٹیشن کا رخ کیا اور شہریوں کی طویل قطاریں دیکھنے میں آئیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق انتخابات 2024میں 12 کروڑ 85 لاکھ سے زائد ووٹرز رجسٹرڈ ہیں یہ دنیا میں پانچویں سب سے زیادہ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ہے جو قومی اسمبلی کے 266 نمائندوں کو منتخب کرکے 16ویں پارلیمنٹ کی تشکیل دیں گے۔پاکستان کی کُل آبادی 24 کروڑ 28 لاکھ 28 ہزار سے زائد ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.