vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی صدر کا اے آئی پالیسی سے متعلق نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری

0

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت (AI) کے نئے اور طاقتور ماڈلز کی ریلیز سے قبل حکومت کو ابتدائی جائزے کا اختیار دینے کے لیے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں۔ 

اس اقدام کے تحت ٹیکنالوجی کمپنیوں سے کہا جائے گا کہ وہ اپنی نئی AI ٹیکنالوجی حکومت کے ساتھ عوامی ریلیز سے تقریباً 30 دن پہلے شیئر کریں تاکہ سکیورٹی اور سائبر خطرات کا جائزہ لیا جا سکے۔انتظامیہ کے مطابق یہ نظام لازمی نہیں بلکہ رضاکارانہ ہوگا، یعنی کمپنیوں کو پابند نہیں کیا جائے گا کہ وہ ہر صورت اپنے ماڈلز حکومت کو دیں، تاہم قومی سلامتی اور سائبر سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر شرکت کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد حساس ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کو روکنا اور اہم ڈیجیٹل نظاموں کو محفوظ بنانا ہے۔حکام کے مطابق اس نئے فریم ورک کے تحت نیشنل سکیورٹی ایجنسی، ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ اور دیگر ادارے یہ طے کریں گے کہ کون سے AI ماڈلز زیادہ حساس ہیں اور انہیں اضافی تحقیق کی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی حکومت سائبر سکیورٹی ماہرین کی بھرتی بھی بڑھا رہی ہے تاکہ اہم شعبوں جیسے ہسپتالوں اور بینکوں کے ڈیجیٹل نظام کو محفوظ بنایا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.