نیویارک: فوڈ اسٹریٹ کے نام سے نیا ریسٹورانٹ کھل گیا
نیویارک میں دیسی کھانوں کے لیے فوڈ اسٹریٹ کے نام سے ایک نیا ریسٹورانٹ کھل گیا۔
نیویارک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے عیدِ قربان پر بہترین تحفہ۔۔لانگ آئی لینڈ کے علاقے ہکس ول میں فوڈ اسٹریٹ کے نام سے ایک زبردست ریسٹورانٹ کھل گیا ہے جہاں پاکستان کے دل لاہور اور کراچی کے مشہور کھانوں کی مہکتی خوشبوں سے سب ہی کھنچی چلے آرہے ہیں ۔۔ دہی بھلے ہوں یا گول گپے۔۔ بیف اورچپلی کباب،،،یا پھر باربی کیو میں شامل ملائی بوٹی سے تیار پراٹھہ رول۔۔ ہر کھانے کا ذائقہ بہت منفرد اور لاجواب۔صرف دوستوں کی بیٹھک ہی نہیں لگنے لگیں بلکہ فیملیز بھی یہاں کا رخ کر رہی ہیں ۔۔۔ریسٹورانٹ کے مالکان حسنین علی اور شیری چودھری کا کہنا ہے کہ ریسٹورانٹ کے کچن میں گوشت سے تیار کردہ تمام کھانے مکمل ذبیحہ حلال ہیں ۔فوڈ اسٹریٹ ریسٹورانٹ میں صرف نام ہی انفرادیت نہیں بلکہ خوبصورت لائٹنگ، دلکش ماحول اور خوش ذائقہ کھانوں نے سب کا دل جیت لیا ہے