vosa.tv
Voice of South Asia!

 مزید روہنگینزکو بنگلہ دیش میں داخل نہیں ہونے دیں گے: بی جی بی چیف

0

بارڈر گارڈ بنگلہ دیش کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد اشرف الزمان صدیقی نے  کہا کہ وہ اب روہنگیا پناہ گزینوں کو بنگلہ دیش کی سرزمین میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔بی جی بی کے نو تعینات سربراہ نے کہا کہ 65 روہنگین افراد کو لے کر ایک کشتی نے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن سرحدی دستوں نے ان  سے  مزاحمت کی اور اب  انہیں واپس بھیجنے کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جی بی کے جوان چوکس رہتے ہیں تاکہ کوئی روہنگین داخل نہ ہو سکے۔ ڈی جی گوپال گنج کے تنگی پاڑہ میں شیخ مجیب الرحمن کی قبر پر حاضری دینے کے بعد صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔ اس سے قبل بی جی بی نے کہا کہ میانمار کی سرحدی اور سیکورٹی فورسز کے کل 264 ارکان دونوں ممالک کی سرحد پر میانمار کی فوج اور باغی ارکان آرمی کے درمیان لڑائی سے بچنے کے لیے بنگلہ دیش آئے ہیں۔ بی جی بی کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے انہیں پناہ دی، کھانا فراہم کیا۔ ان میں سے پندرہ افراد  زخمی ہوئےجن میں سے آٹھ شدید زخمی ہیں جن کا مختلف ہسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم انسانی پہلوؤں پر غور کرتے ہوئے صبر کے ساتھ صورتحال کا سامنا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.