vosa.tv
Voice of South Asia!

نویں بار سی ایم بننے کے بعد نتیش کمار کا میڈیا میں بڑا بیان

0

  حلف  برداری کی تقریب کے بعد  سی ایم نتیش نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مکتی مل گئی پہلے جہاں تھے ،پھر وہیں آگئے،ہماری پارٹی کے لوگوں نے محسوس کیا اور طے پایا کہ اب ہم ہمیشہ  بی جے پی کے ساتھ رہیں گے۔ ہمارے علاوہ آٹھ لوگوں نے حلف اٹھایا ہے۔ باقی ماندہ افراد بھی جلد حلف اٹھائیں گے۔ نتیش کمار نے پی ایم مودی کا  بھی شکریہ ادا کیا، دوسری جانب پی ایم مودی نے نتیش کمار کو بہار کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی اور کہا کہ قومی جمہوری اتحاد کی حکومت ریاست کے عوام کی امنگوں کو پورا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.