vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان سوسائٹی آف  نارتھ ٹیکساس کا قونصلر کیمپ کا اعلان

0

پاکستان سوسائٹی آف  نارتھ ٹیکساس کے  زیر اہتمام ایک  روزہ قونصلر  کیمپ   نو مئی  کو منعقد ہوگا۔ کیمپ میں پاور آف اٹارنی ، لائف سر ٹیفکیٹ  اور دیگر دستاویزات کی تصدیق کرانے کی سہولت میسر ہوگی۔

پاکستان  سوسائٹی آف  نارتھ ٹیکساس نے   ہر سال کی طرح  اس سال بھی   کمیونٹی کی سہولت کے لیے قونصلر کیمپ  منعقد کرنے کا  اعلان کیا ہے ۔ہیوسٹن  میں    پاکستان  قونصل خانہ  کے  تعاون سےقونصلر  کیمپ    نو  مئی بروز ہفتہ صبح  9 سے شام  5 بجے تک  اروِنگ میں واقع ٹیکسس کنگ  پر  منعقد ہوگا۔اس ایک روزہ قونصلر  کیمپ    میں آنے والے  شرکا پاور آف اٹارنی، لائف  سرٹیفیکٹ اور بچوں  کی پیدائش کے اندراج   سے  متعلق  چائلڈ ایس  فارم بنوانے کے ساتھ ساتھ  دیگر دستاویزات کی  تصدیق بھی   کراسکیں گے ۔  منتظمین کے مطابق قونصلر کیمپ سے    پاکستانی امریکیوں کی کثیر تعداد استفادہ  حاصل کرے گی، شرکا کی رہنمائی کے لیے قونصل  خانہ کا عملہ اور پی ایس این ٹی کے ممبران اور رضاکار دن بھر موجود رہیں گے ۔ منتظمین نے واضح کیا ہے کہ قونصلر کیمپ  میں ویزا، پاسپورٹ اور نائیکوپ   کی سہولت  دستیاب نہیں ہوگی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.