vosa.tv
Voice of South Asia!

نوکری کے عوض زمین کیس میں لالو یادو ای ڈی کے سامنے پوچھ گچھ کیلئے پیش ہوں گے

0

ای ڈی نے لالو پرساد اور ان کے بیٹے تیجسوی یادو کو دوبارہ سمن جاری کیا تھا کہ وہ ریلوے میں مبینہ طور پر نوکری کیلئے جھوٹ بول کر زمین گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں ان کے پٹنہ دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہوں۔ سمن کے تحت لالو پرساد کو آج یعنی 29 جنوری کو پیش ہونے کو کہا گیا ہے جبکہ تیجسوی کو 30 جنوری کو بلایا گیا ہے۔ای ڈی کی ایک ٹیم پرساد کی اہلیہ اور بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کی پٹنہ میں واقع سرکاری رہائش گاہ پر سمن بھیجنے گئی تھی۔ پرساد اور تیجسوی کو بینک روڈ، پٹنہ میں واقع ای ڈی کے دفتر میں اپنے بیانات ریکارڈ کرنے کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا ہے۔ تیجسوی گزشتہ سال دہلی میں ایک بار اس معاملے میں ایجنسی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔ مبینہ گھوٹالہ اس وقت کا ہے جب لالو پرساد پہلی متحدہ ترقی پسند اتحاد حکومت میں ریلوے کے وزیر تھے۔ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کی مجرمانہ دفعات کے تحت درج مقدمہ مرکزی تفتیشی بیورو  کی طرف سے دائر شکایت پر مبنی ہے۔ سی بی آئی اس معاملے میں پہلے ہی چارج شیٹ داخل کر چکی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.