vosa.tv
Voice of South Asia!

پیراگلائیڈر کے زمین پر اترتے ہی کینگرو نے حملہ کردیا

0

پیراگلائیڈر جوناتھن بشپ کو اس وقت عجیب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب نماڈگی نیشنل پارک میں زمین پر لینڈ کرتے ہوئے ان کا سامنا کینگرو جوڑے سے ہوگیا۔پہلے تو آسٹریلین پیراگلائیڈر کو لگا کہ دونوں کینگرو دوستانہ موڈ میں اس کی طرف آرہے ہیں، مگر جیسے ہی جوناتھن زمین کے قریب آیا تو ایک کینگرو نے دوڑتے ہوئے اس پر حملہ کردیا۔ویڈو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے تو ایسا لگ رہا ہے کہ کینگروز فضا سے زمین پر آنے والے شخص کے استقبال میں کھڑے ہیں مگر اچانک ان کا موڈ تبدیل ہوگیا۔کینگرو نے جوناتھن کو دو مکے رسید کیے اور  وہاں سے بھاگ نکلا۔ یہ غیرمتوقع واقعہ پیراگلائیڈر کے کیمرے میں قید ہوگیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.