vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر نیویارک کا 2026 تک 5 ملین ملازمتوں کی فراہمی کا عزم

0

نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے اعلان کیا ہے کہ ان کی انتظامیہ کوشش کرے گی کہ دو ہزار چھبیس تک پانچ ملین ملازمتوں کی فراہمی کا ہدف  حاصل کرلیا جائے۔ برونکس میں واقع ہوسٹوس کمیونٹی کالج میں   اسٹیٹ آف دی اجلاس سے  خطاب کرتے ہوئے میئر ایرک ایڈمز نے واضح کیا کہ ان کی انتظامیہ جرائم پر قابو پانے، معیشت کی بہتری اور تارکینِ وطن کی آمد کے باعث درپیش مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ میئر نے کہا کہ  جب ان کی انتظامیہ نے شہر کا نظام سنبھالا اور جو اہداف طے  کیے  ہم اس کی تکمیل کے لیے غیر معمولی کوششیں اور اقدامات  اٹھائے  لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ ابھی بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے ۔انھوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ  نیویارک کا  ہر  شہری خود کو محفوظ محسوس کرے ، سب کو خوراک کی فراہمی ہوئی، ملازمتوں کے  یکساں مواقع  میسر ہوں اورکم آمدنی والے افراد کے لیے مناسب رہائش کا انتظام  ہو  سکے۔ میئر ایرک ایڈمز نے اسٹیٹن  آئی لینڈ میں تعلیم کی  بہتری  پر 400 ملین ڈالر  کے منصوبے اور 2026 تک نیویارکرز کے لیے پانچ ملین ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کا اعلان کیا۔انھوں نے  وفاقی حکومت سے اپیل کی کہ اس وقت شہر میں   ہزاروں کی تعداد میں تارکینِ وطن موجود ہیں اور ان کی دیکھ بھال کی زمہ داری حکومت کو اٹھانا پڑ رہی ہے ، اس لیے ایمیگرینٹس کو کام کرنے کی اجازت دی جائے، میئر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اپنے حصے کی زمہ داری پوری کرلی ہے، اب وفاق کا فرض ہے کہ وہ  اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے ہمارا  ہاتھ تھامے  ، یہ  قومی  مسئلہ ہے ، اس لیے کا حل بھی قومی سطح پر تلاش کیا جانا چاہیے۔  

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.