الیکشن کمیشن کو پوسٹل بیلٹ کے لئے چار لاکھ انچاس ہزاردوسوستاسی درخواستیں موصول
الیکشن کمیشن کے مطابق پوسٹل بیلٹ کے لیے ملک بھر سے 4 لاکھ 49 ہزار 287 درخواستیں موصول ہوئی ہیں،پنجاب سے ایک لاکھ 47 ہزار 860 درخواستیں ملیں جن میں قومی اسمبلی کے لئے 73 ہزار 586 اور صوبائی اسمبلی کے لئے 74 ہزار 274 درخواستیں شامل ہیں۔سندھ سے قومی اسمبلی کے لیے 24 ہزار 420 اور صوبائی اسمبلی کے لیے 26 ہزار 649 پوسٹل بیلٹ درخواستیں موصول ہوئیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختوانخوا سے قومی اسمبلی کے لیے 72 ہزار 769 اور صوبایی اسمبلی کے لیے 81 ہزار 281 پوسٹل بیلٹ درخواستیں موصول ہوئیں ۔ بلوچستان سے قومی اسمبلی کے لیے 35 ہزار 758 اور صوبایئ اسمبلی کے لیے 60 ہزار 550 پوسٹل بیلٹ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔