برطانیہ کا یوکرین کو سالانہ 3 بلین ڈالر سے زیادہ امداد دینے کا اعلان
برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے کہا کہ ان کا ملک اگلے سال یوکرین کو 2.5 بلین پاؤنڈ زکی فوجی امداد فراہم کرے گا۔روسی حملے کے آغاز کے بعد سے کیف کو برطانیہ کی جانب سے سالانہ امداد کے وعدوں کا یہ سب سے بڑا مجموعہ ہے۔ سونک نے اس امداد کا اعلان اپنے یوکرین کے دورے کے دوران کیا۔انہوں نے طویل مدتی سلامتی کی حمایت کے لیے اس ملک کے ساتھ ایک نئے معاہدے پر دستخط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکام نے بتایا کہ نئی برطانوی امداد میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل، فضائی دفاعی صلاحیت اور توپ خانے کے گولے شامل ہوں گے۔ یہ بھی طے ہے کہ ڈرونز کی تعمیر پر تقریباً 200 ملین پاؤنڈ خرچ ہوں گے جن میں سے زیادہ تر برطانیہ میں بنائے جائیں گے۔حکام کے مطابق اپریل میں نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی، فوجی امداد کے اس آغاز کے ذریعے یوکرین کو اس سے زیادہ ڈرون ملیں گے جتنا کسی دوسرے ملک نے دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک نے یوکرین کو کئی سال کی مالی امداد کے وعدے کا اعلان نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔