vosa.tv
Voice of South Asia!

حسینہ واجد کی نئی کابینہ میں 37 وزراء، 14 نئے چہرے شامل

0

بنگلہ دیش کی شیخ حسینہ حکومت کی کابینہ میں 37 وزراء کو شامل کیا گیا ہے، جن میں 14 نئے چہرے شامل  ہیں۔کابینہ سکریٹری محبوب حسین نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کے ساتھ کابینہ میں 25 کابینی وزراء اور 11 وزرائے مملکت کو شامل کیا گیا ہے۔ محترمہ حسینہ نے اپنی نئی کابینہ میں 14 نئے چہروں کو جگہ دی ہے۔ کابینہ سکریٹری نے کہا کہ نومنتخب کابینہ کے ارکان کی تقریب حلف برداری کے بعد وزراء کو قلمدان دیے جائیں گے۔بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ کو ملک کی نئی وزیر اعظم مقرر کر دیا ہے۔ صدر نے حسینہ کو نئی حکومت بنانے کی دعوت دی ہے۔حسینہ اور ان کی پارٹی کے منتخب ارکان پارلیمنٹ نے بدھ کو پارلیمنٹ کے ارکان کی حیثیت سے حلف لیا تھا۔عام انتخابات میں عوامی لیگ کی قیادت والے اتحاد نے پارلیمنٹ کی 298 نشستوں میں سے 225 نشستیں حاصل کی تھیں۔ ان میں سے صرف عوامی لیگ نے 222 نشستیں حاصل کی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.