vosa.tv
Voice of South Asia!

یمن:حوثی باغیوں پر حملے کے خلاف صنعاء میں بڑا احتجاج

0

 یمن میں حوثی باغیوں کے فوجی ٹھکانوں پر امریکی اور برطانوی فورسز کے حملوں کے بعد ایک بڑے مجمع نے دارالحکومت صنعا کے تاریخی چوک میں احتجاج کیا اور امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔مظاہرے کے منتظمین نے دعویٰ کیا ہے کہ صنعا کے احتجاج میں دس لاکھ افراد شریک ہوئے۔ حدیدہ اور ایب کے قصبوں میں بھی مظاہرے ہوئے ہیں جن پر باغیوں کا کنٹرول ہے۔باغی حوثیوں نے 2014 میں صنعا پر قبضہ کر لیا تھا اور وہ تب سے سعودی قیادت کے اتحاد کے خلاف لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں اور اب وہ حماس کی حمایت میں بحیرہ احمر سے گزرنے والے تجارتی جہازوں پر بھی حملے کر رہے ہیں جس کی وجہ سے کئی بحری جہاز راں کمپنیوں نے اس علاقے میں اپنے جہازوں کی آمد و رفت معطل کر دی ہے اور کئی ایک نے راستے تبدیل کر دیے ہیں۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی ایک حالیہ قرار داد میں حوثیوں کو تجارتی جہازوں پر حملوں پر باز رہنے کو کہا ہے اور امریکہ کی قیادت میں اس سمندری علاقے میں اتحادی فورسز نے گشت شروع کر دیا ہے تاکہ حملہ آوروں کو انکی کاروائیوں سے باز رکھا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.