بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر منتخب
نیویارک: (رپورٹ: فہیم میاں)اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے لیے صدر کے انتخاب کا عمل مکمّل ہوگیا۔ بنگلہ دیشی نژاد ڈاکٹر خلیل الرحمان نئے صدر منتخب ہوگئے۔
بنگلہ دیش نے عالمی سطح پر ایک با ر تاریخ رقم کردی ۔ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے لیے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحما ن کانٹے دار مقابلے بعد نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں ۔بنگلہ دیش کے ڈاکٹر خلیل الرحمان اور سائپرس کے امید وار اینڈریا س کا کوریئس کے لیے ووٹنگ ہوئی۔جنرل اسمبلی میں 193ممالک پر مشتمل ممبرا ن نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا جس میں بنگلہ دیش کےوزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحماں 99 ووٹ حاصل کرکے 2026 اور 27 کے لیے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں ۔ سائپرس کے امید وار اینڈریا س کا کوریئس 91 ووٹ حاصل کرسکے ۔ صدر منتخب ہونے کے لیے 96 ووٹ حاصل کرنا ضروری ہے ۔ ڈاکٹر خلیل الرحما ن اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے رواں سال منعقد ہونے والے 81 ویں سالانہ اجلاس کی صدارت کریں گے اور اس ضمن میں وہ ستمبر میں باقائدہ اپنا عہدہ سنبھالیں گے ۔ پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ڈاکٹر خلیل الرحما ن کو جنرل اسمبلی کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔