vosa.tv
Voice of South Asia!

سوشل میڈیا صارفین نے راحا کو کپور خاندان کا مکسچر قرار دیدیا

0

بالی کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور اپنی بیٹی راحا کی میڈیا پر پہلی جھلک 13 ماہ بعد ظاہرکردی،راحا کی پہلی جھلک دیکھتے ہی سوشل میڈیا صارفین تعریفوں کے پُل باندھ دئیے۔بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیرکپورکرسمس کا تہوارمنارہے ہیں،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عالیہ  نے سرپر کرسمس ہیئربین لگا رکھا ہے،جبکہ بات کی جائے جوڑے کی تو انہوں نے تہوار کی مناسبت سے سرخ اورکالے رنگ کی شارٹ فراک زیب تن کر رکھی ہے،جبکہ نیلی آنکھوں والی ننھی راحا نے وائٹ کلر کی فراک پہنی تھی۔رنبیر کپور بلیک جینز میں بیٹی کو اُٹھائے میڈیا نمائندوں کے سامنے آئے جہاں انہوں نے راحا کو زمین پر اپنے سہارے پر کھڑا کرنے کی کوشش کی۔سوشل میڈیا صارفین نے راحا کو کپور خاندان کا مکسچر قرار دیدیا۔راحا کی نیلی آنکھیں صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔خیال رہےکہ عالیہ اوررنبیر کے ہاں راہا کی پیدائش 6 نومبر 2022 کو ہوئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.