میثاق معیشت کے لیے سیاسی جماعتوں کو آگے بڑھنا چائیے،محمد حسین محنتی
ریاض:جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو میثاقِ جمہوریت کی طرح میثاق معیشت کرکے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان کو بحرانوں سے نکالا جاسکے۔سعودی دارالحکومت ریاض میں مجلس پاکستان کے زیر اہتمام تقریب میں شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام مہنگائی، بے روزگاری سمیت بنیادی حقوق کی عدم فراہمی جیسے مسائل کا سامنا کر رہی ہے جبکہ سیاسی استحکام نا ہونے کی وجہ سے معاشی بحران ملک کو سنگین مسائل سے دوچار کر رہا ہے اسلیے تمام سیاسی جماعتیں ملکر میثاق معیشت کرکے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی جانب بڑھائیں تاکہ عوام کے مسائل حل ہوسکیں تقریب سے مجلس پاکستان کے صدر رانا عبدالروف،میاں حامد،قاضی اسحاق میمن ، محمد نعیم پاشا سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا