vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان قونصلیٹ جدہ  میں کرسچن کمیونٹی نے کرسمس کا تہوار منایا

0

دنیا بھر کی طرح  پاکستان قونصلیٹ جدہ  میں بھی کرسچن کمیونٹی نے کرسمس کا تہوار منایا جس میں کرسچن ویلفئیر سوسائٹی کے مسیحی مردو خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی قونصلر جنرل جدہ خالد مجید تھے۔کرسمس کی تقریب میں  کرسچین کمیونٹی کے چئیرمین جان گلزار نے کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان اور کشمیر سے اپنی محبت کا اظہار کیا اورحکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کی مسیحی برادری سے محبت ہے کہ ہمیں اپنی مذہبی تقریبات کیلئے بھر پور تعاون حاصل ہوتا ہے تقریب کے مہمان خصوصی قونصلر جنرل جدہ خالد مجید نے اپنے خطاب میں کرسچن کیمونٹی کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے  قونصلیٹ کی جانب سے اپنے بھر پور تعاون کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عیسی اور آپکی کتاب پر یقین کے بغیر ہمارا مذہب بھی مکمل نہیں ہوتا تقریب سے ،پیٹرک فلک شیر،پاسٹر فرانسس،اور ریما گلزار  نے بھی خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور پاک فوج سے محبت کا اظہار کیا جبکہ پاکستانی کیمونٹی کی جانب سے کنونئیر پاکستان قومی یکجہتی فورم سید ریاض بخاری نے نمائندگی کرتے ہوئے کرسچن کیمونٹی کو کرسمَس کی مبارکباد دی اور کرسمَس کا کیک گفٹ کیا،تقریب کے اختتام پر کرسمس کا کیک کاٹا گیا اور قونصلر جنرل جدہ کی جانب سے انکی مسسز  نے بچوں میں طائف تقسیم کئے اور کرسچن کیمونٹی کی بچیوں نے اپنے ملک سے محبت کے اظہار کے لئے ملی نغمے گائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.