vosa.tv
Voice of South Asia!

بائیڈن انتظامیہ نےجنگ کا خدشہ ظاہر کردیا

0

اسرائیل۔ ایران لڑائی میں امریکا گھسیٹا جائے گا۔اسرائیل جوابی کارروائی نہ کرئے  

کچھ اعلیٰ امریکی حکام کو خدشہ ہے کہ اسرائیل ایران کے  ڈرون اور میزائل حملوں کا جلدبازی میں جواب دے سکتا ہے جو وسیع علاقائی تنازعہ کو ہوا دے سکتا ہے اس سارے واقعہ میں  امریکہ کو گھسیٹا جا سکتا ہے۔صدر جو بائیڈن جنہوں نے عوامی طور پر اسرائیل کے دفاع کے لیے اپنی انتظامیہ کے "فولادی ” کے عزم  کی حمایت کی ہے  لیکن نجی طور پر  تشویش کا اظہار کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم  نیتن یاہو واشنگٹن کو ایک وسیع تنازعہ میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔بائیڈن انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ بائیڈن نے ہفتے کی رات کو نیتن یاہو سے ایک کال میں کہا کہ امریکہ ایران کے خلاف جارحانہ کارروائیوں میں حصہ نہیں لے گا اور اسرائیل کو ایران کے خلاف جوابی کارروائی نہیں کرنی چائیے۔علاوہ ازیں ایران نے ہفتہ کی رات اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرون کی مدد سے حملے کیے تاہم اسرائیل کی جانب سے کوئی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ایرانی حملوں کے بعد اسرائیل کے وزیر اعظم نتین یاہو نے کہا ہے کہ ایران نے ہم پر حملہ کیا ۔ہم امریکا کے شکر گزار ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ کھڑا رہا۔نتین یاہو نے برطانیہ اور فرانس سمیت دیگر ممالک کا بھی ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا کہا کہ ہمارا ایک اصول ہے ہم پر جو حملہ کرتا ہے ہم اس پر حملہ کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.