vosa.tv
Voice of South Asia!

ملائیکا اروڑا کے بولڈ انداز میں چلنے کی حریم فاروق کی ویڈیو وائرل

0

مقبول اداکارہ حریم فاروق کی جانب سے بولی وڈ اداکارہ ملائیکا اروڑا کے اسٹائل کو کاپی کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی،جس پر لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔حریم فاروق کی ملائیکا اروڑا کے انداز میں چلنے کی مختصر ویڈیو مختلف شوبز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے شیئر کی گئی۔ویڈیو میں حریم فاروق کو بولی وڈ اداکارہ کے بولڈ انداز کی طرح چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ویڈیو میں فوٹوگرافرز کی جانب سے انہیں ملائیکا کے نام سے پکار کر روکنے کی درخواست کی آوازیں بھی سنائی دیتی ہیں۔حریم فاروق کی بولڈ انداز میں چلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ اداکارہ ملائیکا اروڑا کے بجائے راکھی ساونت زیادہ لگ رہی ہیں۔حریم فاروق سے قبل رواں برس مارچ میں ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے بھی ملائیکا اروڑا کے بولڈ کو کاپی کرتے ہوئے ان ہی کے انداز میں چلنے کی پیروڈی ویڈیو شیئر کی تھی۔ملائیکا اروڑا کی آئے روز فوٹوگرافرز کو خصوصی پوز دینے اور ان کے ساتھ تنازعات کرنے کی ویڈیوز آئے دن وائرل ہوتی رہتی ہیں اور انہیں اکثر انتہائی بولڈ لباس پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.