نیویارک کے سب وے اسٹیشن نقاب پوشوں کی آماجگاہ،خواتین پر کٹر سے حملہ
11سالہ لڑکی درد کی شدت سے چیخ اٹھی،جھگڑے میں ملوث حملہ آور پکڑا گیا،کار پر فائرنگ سے دوزخمی
نیویارک: مین ہیٹن کے سب وے اسٹیشن سے شام کے وقت 11سالہ لڑکی گھر جانے کے لیے ٹرین کا انتظار کررہی تھی کہ اچانک نقاب پوش شخص نے11سالہ لڑکی پر حملہ کردیا اور زبردستی اسے چھونا شروع کردیا جس پر لڑکی نے مزاحمت کی تو اس دوران حملہ آور نے لڑکی کے جسم کے مختلف حصوں کوکٹر کی مدد سے کاٹ دیا اور حملہ آور فرار ہوگیا۔اس دوران لڑکی زور زور سے درد کی شدت سے چیخنے لگی ،اس دوران سب وے اسٹیشن پر سیکورٹی اہلکار مدد کے لیے آئے اور پولیس کو طلب کیا ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا ۔مین ہٹن کے کے ہی سب وے اسٹیشن سے رات کے وقت 30سالہ خاتون گھر جانے کے لیے ٹرین کا انظار کررہی تھی کہ نقاب پوش نے خاتون پر حملہ کیا اور گھسیٹا ۔اس دوران خاتون نےاپنے بچاو میں مزاحمت کی تو حملہ آور نیچے گر گیا اور ہاتھ میں پکڑے ہوئے کٹر کی مدد سے خاتون کا گھٹنا کاٹ دیا اور موقع سے لانگ آئی لینڈ سٹی کے کورٹ Sq-23rd St اسٹیشن کی طرف فرار ہوگیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو فرسٹ طبی امداد مہیا کی اور ہسپتال منتقل کیا جہاں پر خاتون کی طبعیت مستحکم ہے ۔بروکلین میں پولیس کو صبح کے وقت محلے میں جھگڑے کے دوران ایک شخص نے نوکیل چیز کے وار کے دو افراد کو زخمی کردیا ۔شور شروابے کی آواز پر اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی تو تھانہ62 پریسنٹ کی حدود میں63 ویں اسٹریٹ پر جائے وقوع پر پولیس پہنچ گئی ۔ایک42سالہ شخص چاقو کے وار سے زخمی تھا جس کا خون کافی نکل چکا تھا اور58سالہ خاتون کے بازو کے پیچھے چاقو کے وار سے زخم آئے تھے۔پولیس نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا اور حملہ آور 32 سالہ شخص کو حراست میں لے لیا۔مین ہٹن میں شام کے وقت بش وِک میں ایلڈرٹ سینٹ اینڈ نیکربکر ایوینیو کے قریب کار سوار نے پیدل چلنے والے71سالہ شخص کو ٹکر مار کر زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوکیا۔مضروب کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔بروکلین میں رات کے وقت ایک کم عمر لڑکا اور ایک شخص کار میں بیٹھے ہوئے بات چیت کررہے تھے کہ اچانک نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کم عمر لڑکے سمیت2افراد زخمی ہوگئے۔جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا اور پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔