vosa.tv
Voice of South Asia!

 خاتون کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے والا فلوریڈا کا افسر نوکری سے فارغ

0

کوئنز میں12سالہ لڑکی کو گولی ماردی،یہودی کے ہوٹل میں توڑ پھوڑ،مین ہٹن میں درخت گرنے سے کاروں کو نقصان جبکہ دو اشخاص چاقو کے وار سے زخمی

کوئنز:نیویارک کوئنز  کے علاقے جنوبی جمیکامیں بدھ اور جمعرات کے شب  لڑکیوں کا ایک گروپ فٹ پاتھ سے جارہا تھا کہ لڑکیاں آپس میں ہنسی مذاق کررہی تھیں کہ اچانک وہاں پر اوباش نوجوان بھی آگئے۔اس دوران لڑکیوں اور لڑکوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد نوبت جگھڑے تک پہنچ گئی ۔جس پر ایک اوباش لڑکے نے گاڑی سے پستول نکال کر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر 12سالہ لڑکی شدید زخمی ہوگئی اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچ گئی اور جائے وقوع کو سیل کردیا جبکہ لڑکی کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دستیاب شواہد کی مدد سے واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں اور جلد ہی معلومات سامنے لائی جائے گی۔نیویارک:یو ای ایس میں بدھ اور جمعرات کی شب نامعلوم ملزمان  نے یہودی کے ریسٹورنٹ  میں توڑ پھوڑ شروع کردی کھڑکیاں اور شیشے توڑ دئیے جس کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔واردات کے وقت ملزمان نے چہروں پر نقاب ڈالا ہوا تھا ۔واقعہ کی اطلاع پولیس کو دیدی گئی ہے۔مین ہٹن:جمعرات کی صبح  ڈیلنسی سینٹ سٹیشن کے اندر نقاب پوش افراد نے ایک شخص پر حملہ کردیا اور چھرے کے وار کرکے زخمی کردیا اور موقع سے ملزمان  فرار ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔کوئنز:دن کے وقت  ایک لڑکا اور لڑکی فٹ پاتھ سے گزر رہے تھے کہ ان کے ساتھ کا کتا بھی تھا کہ اچانک سے ایک لڑکا پیچھے سے آیا اور حملہ کردیا اور مارنے پیٹنے لگا اس دوران لڑکی بیچ بچاؤکراتی رہی کہ اچانک حملہ آور نے لڑکے کو چاقو مارا اور فرار ہوگیا جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی اور زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔مین ہٹن:فٹ پاتھ پر لگا ہوا ایک بڑا درخت تیز ہوا کے بعد اکھڑ کر کاروں پر گر گیا جس سے کاروں کو نقصان پہنچا۔جس کے بعد ریسیکو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔فلوریڈا:والیسیا کاؤنٹی کے شیرف کی علاقے میں پیٹرولنگ کی ڈیوٹی لگی ہوئی تھی کہ پولیس افسر نے مارکیٹ میں آئی ہوئی ایک خاتون کو تلاشی کے بہانے روک لیا اور کافی دیر تک روکے رکھا،اس دوران پولیس افسر نے خاتون کو جنسی تعلق قائم کرنے کے لیے راغب کیا ۔خاتون نے انکار کیا تو اسے زبردستی جنسی تعلق قائم کرنے کا کہتا رہا ۔اس دوران لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی تو خاتون وہاں سے نکل گئی اور اعلی حکام کو واقعہ سے آگاہ گیا۔فلوریڈا کے پولیس چیف نے بیان دیا کہ اسے لوگ ہماری فورس کا حصہ نہیں جنہیں کسی خاتون کے ساتھ ٹھیک طریقے سے پیش آنے کا سلیقہ نہیں آیا ۔لہذا واقعہ میں ملوث افسر کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور نوکری سے فارغ کردیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.