vosa.tv
Voice of South Asia!

عام انتخابات 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن

0

ملک بھر میں   عام انتخابات 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن

اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے پیپلز پارٹی کے راجہ عمران اشرف نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔سابق میئر شیخ انصر اور پیر عادل گیلانی نے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے ہیں

مسلم لیگ ن کے طارق فضل چوہدری کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے جبکہ سابق ڈپٹی میئر ذیشان نقوی اور چوہدری رفعت نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس اسلام آباد میں 150 کے قریب امیدواروں کے کاغذات جمع ہو چکے ہیں۔

پشاور

پشاور میں قومی اسمبلی میں خواتین کی10 نشستوں کے لیے 75 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی میں خواتین کی 26 مخصوص نشستوں کے لیے 235 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیں۔

صوبائی اسمبلی میں اقلیت کی 4 نشستوں کے لیے 70 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

کراچی

کراچی میں سندھ اسمبلی کی47 نشستوں پر اب تک ایک ہزار 72 فارم جمع ہوئے ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول کے این اے 249 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔

کراچی ڈویژن میں اب تک ایک ہزار 405 فارم جمع کرائے جا چکے ہیں، کراچی میں قومی اسمبلی کی 22 نشستوں پر اب تک 333 فارم جمع ہوئے ہیں۔

بلوچستان

قومی، صوبائی اسمبلی اور مخصوص نشستوں کے لیے 2049 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.