کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ روانہ
کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ روانہ ہو گئے۔
سابق وزیرِ خارجہ قومی اسمبلی کی 2 نشستوں کے لیے آج کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گے۔
بلاول بھٹو شہداد کوٹ کے حلقہ این اے 196 اور لاڑکانہ کے حلقے این اے 194 سے بلاول بھٹوزرداری کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔
واضح رہے کہ عام انتخابات 2024ء میں حصہ لینے کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کا آج آخری دن ہے۔
ملک بھر سے سیاسی جماعتوں کے امیدواران سمیت آزاد امیدوار بھی اپنے کاغذات جمع کروا رہے ہیں۔