این اے 102 سے عابد شیر علی نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے
میڈیا سے گفتگو میں عابد شیر علی نے کہا عوام کی دعاؤں سے نواز شریف ایک بار پھر میدان عمل میں ہے۔
عابد شیر علی نے کہا کہ عوام کی دعاؤں سے نواز شریف پھر میدان عمل میں ہے، ملک کے عوام چوتھی بار نواز شریف کو لا رہے ہیں۔
نواز شریف کو اقامے کی بنیاد پر نااہل کیا گیا، ملک کو میٹرو، بجلی کی سہولت اور ترقی دینے والے ن لیگی قائد کو ملک بدر کیا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم کوئی یوٹرن نہیں لیتے، یہ ترقی کی سیدھی موٹروے ہے، نواز شریف ملک کو ترقی اور خوشحالی کی طرف لے کر جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شیر کا نشان بےشمار قربانیوں کا نشان ہے۔
ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ہم 50 لاکھ نوکریوں اور گھروں کا وعدہ نہیں کریں گے بلکہ عملی اقدامات کریں گے
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا جرم کرنے والوں کو کسی صورت معافی نہیں ملے گی،