vosa.tv
Voice of South Asia!

کویت نے غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے 15 سالہ رہائشی پروگرام متعارف کرا دیا

0

خلیجی ملک کویت نے غیرملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے 15 سال تک کی طویل مدتی رہائش کی سہولت متعارف کرا دی ہے، جس کے تحت اہل سرمایہ کاروں اور ان کے خاندانوں کو ملک میں قیام کی اجازت دی جائے گی۔

کویتی حکومت نے کابینہ کی قرارداد نمبر 651 برائے 2026 کے تحت نئے رہائشی نظام کی منظوری دی ہے، جسے سرکاری گزٹ ’’کویت الیوم‘‘ میں بھی شائع کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ملکی معیشت میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور اعلیٰ معیار کے غیرملکی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنا ہے۔نئے ضوابط کے مطابق لائسنس یافتہ سرمایہ کاری اداروں کے مالکان، کاروباری شراکت دار، سینئر ایگزیکٹوز اور ان کے قریبی اہل خانہ، جن میں شریک حیات، والدین اور بچے شامل ہیں، طویل مدتی رہائشی اجازت نامے کے لیے درخواست دے سکیں گے۔حکام کے مطابق درخواستوں کا جائزہ اور منظوری وزارت داخلہ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی افیئرز کے ذریعے دی جائے گی، جبکہ اس عمل میں کویت ڈائریکٹ انویسٹمنٹ پروموشن اتھارٹی کی سفارشات بھی شامل ہوں گی۔کویتی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ نیا فریم ورک سرمایہ کاروں کے لیے واضح قانونی، مالی اور انتظامی شرائط فراہم کرے گا، جس سے کاروباری ماحول مزید مستحکم اور پرکشش بنے گا۔ماہرین کے مطابق 15 سالہ رہائشی پروگرام کویت کی جانب سے غیرملکی سرمایہ کاری بڑھانے اور اقتصادی تنوع کے اہداف حاصل کرنے کی کوششوں کا اہم حصہ ہے، جس سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو طویل مدتی کاروباری منصوبہ بندی میں سہولت ملے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.