vosa.tv
Voice of South Asia!

ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کالعدم قرار دے دی گئی

0

چیف جسٹس عامرفاروق اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےنوازشریف  کی اپیلوں پرسماعت ۔نوازشریف کےوکیل امجد پرویزنے سپریم کورٹ فیصلے ،نیب ریفرنس اوراحتساب عدالت کے فیصلوں پر دلائل دیے۔موقف اپنایا کہ مقدمہ میں مندرجات ہی ثابت نہیں کیےگئے،جے آئی ٹی، نیب رپورٹس ، ریفرنس سمیت کسی جگہ نوازشریف کا پراپرٹیزسے تعلق نہیں لکھا ہوا،واجد ضیا نے بھی پراپرٹیزسے متعلق شواہد نہ ہونے کو تسلیم کیا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ حال ہی میں ہم نے ایک فیصلہ دیا،، بے نامی کیلئے4مندرجات کا ثابت ہونا ضروری ہے، ان چاروں میں سے ایک بھی ثابت نہیں تووہ بےنامی کے زمرے میں نہیں آئے گا۔

 نیب پراسیکیوٹرنے کہاکہ سپریم کورٹ فیصلے پر ریفرنس دائرکیا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا ہم سمجھ رہے ہیں ریفرنس دائرکرنا نیب کی مجبوری تھی، ریفرنس دائرہوا سزا بھی ہوگئی۔

نیب نے فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کیخلاف اپیل واپس لے لی جسے عدالت نے منظورکرلیا،،عدالت نے نوازشریف کی ایون فیلڈ ریفرنس سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے بری کردیا ۔سابق وزیر اعظم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا میں نے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑا تھا ۔اللہ تعالی نے سرخرو کیا

فیصلہ سننے کے بعد نواز شریف اسحاق ڈار سے گلے ملے اورعدالت سے روانہ ہوگئے۔ فیصلہ آنے کے بعد لیگی کارکنوں نے عدالت کے باہر خوب جشن منایا اور نعرے بازی کی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.