حماس غزہ پر حکومت کا اہل نہیں۔دو ریاستی حل کا امکان نہیں صدر یورپی کمیشن
یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نےکہا ہے کہ جنگ کے بعد غزہ پر حماس کی حکومت رہنےکا کوئی جواز نہیں بنتا کیونکہ غزہ فلسطین کا حصہ ہے اس لئے وہاں کا نظم ونسق بھی فلسطین اتھارٹی کو چلانا ہوگا۔ایک انٹرویو کے دوران یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کے پاس ابھی بہترین موقع ہے کہ وہ1967 سے جاری اپنے طویل تنازع کو مفاہمت سے حل کرلیں۔پہلے کے مقابلے میں اس وقت اسرائیل تنازع کا دو ریاستی حل ہونے کا زیادہ امکان نظر آتا ہے۔یورپی کمیشن کی سربراہ نے زور دیا ہے کہ فلسطینی ریاست کا حصہ ہونے کی وجہ سے وہاں حکومت بھی فلسطینی اتھارٹی کی ہونی چاہیے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا اور اسرائیل بھی فلسطین کے دوریاستی حل اور غزہ میں جنگ کے بعد حماس کی حکومت قائم ہونے نہ دینے کا عندیہ دے چکے ہیں۔