vosa.tv
Voice of South Asia!

چیئرمین پی ٹی آئی پارٹی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے

0

بیرسٹر گوہر پاکستان تحریک انصاف کے نگراں چیئرمین نامزد، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سینیٹر علی ظفر نے اعلان کر دیا

پی ٹی آئی کے اسیر چیئرمین پارٹی کی چیئرمین شپ سے دستبردار، بیرسٹر گوہر کو پارٹی الیکشن میں چیئرمین شپ کے لئے نامزد کردیا گیا

سینیٹر علی ظفر نے بیرسٹر گوہر کے ہمراہ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے   کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی ہی اصل پی ٹی آئی ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نہیں لڑ رہے تاہم انہوں نے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی منظوری دی ہے اورچیئرمین شپ کے لئے بیرسٹر گوہر کا نام لیا ہے

اس موقع پر بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی کا مشکور ہوں کہ انہوں نے پارٹی چیئرمین کے لیے میرے نام کی منظوری دی، ہمارا وہی نظریہ ہے جو چیئرمین پی ٹی آئی کا ہے، خان صاحب ہمارے لیڈر ہیں

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارے لیڈر چیئرمین پی ٹی آئی ہیں چاہے وہ جیل میں ہوں یا باہر ہوں ان کا کہنا تھا کہ جب تک خان صاحب باعزت واپس نہیں آجاتے میں ذمہ داری نبھاؤں گا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.