vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان اور مالٹا کا متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق

0

نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی  کی مالٹیز ہم منصب سے ملاقات میں پاکستان اور مالٹا  کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی، فارماسیوٹیکل، صحت اور اسٹارٹ اپس سمیت متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔دونوں اطراف نے سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔دونوں فریقین نے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانے اور پاکستان مالٹا مشترکہ تکنیکی کمیشن کو بحال کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیر خارجہ نے پاکستانی ورکرز کو مواقع فراہم کرنے پر مالٹا کے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آنے والے مہینوں میں لیبر موبلیٹی کے اہم شعبے میں تعاون مزید مضبوط ہوگا۔انہوں نے علاقائی اور عالمی اہمیت کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.