vosa.tv
Voice of South Asia!

انوار الحق کاکڑ  کی گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو تعاون کے نتائج پر اجلاس میں شرکت

0

پاکستان کے نگراں  وزیراعظم  انوار الحق کاکڑ نے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (جی ڈی آئی) تعاون کے نتائج پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کی جانب پیش رفت کو کووڈ، تنازعات اور موسمیاتی تبدیلی کے متعدد بحرانوں کی وجہ سے شدید دھچکا لگا ہے۔انہوں نے جی ڈی آئی کے لیے پاکستان کی حمایت کا اظہار کیا اور اس کے نفاذ سےحاصل کئےگئے سنگ میل کو سراہا۔وزیراعظم نے زور دیا کہ چین کا بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اور چین پاکستان اقتصادی راہداری ایس ڈی جیز کے حصول کے لئے اہم ذریعہ ہیں۔وزیر اعظم نے ترقیاتی عمل کی تمام سطحوں پر مناسب سرمایہ کاری کی ضرورت کو مزید اجاگر کیا اور صدر شی جن پنگ کی طرف سے جی ڈی آئی کے نفاذ کے لیے 10 ارب ڈالر کے ایک اور فنڈ کے قیام کے اعلان کا خیرمقدم کیا۔تقریب میں چین کے نائب صدر ہان ژینگ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس اور دیگر اعلیٰ عہدیداران نے خطاب کیا۔اس موقع پر جی ڈی آئی تعاون پر ایک ویڈیو بریفنگ اور پریزنٹیشن بھی پیش کی گئی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.