vosa.tv
Voice of South Asia!

این وائی پی ڈی ڈیٹکٹیو میتھیو مارو کا خطرناک مقابلے کے بعد عزم کا اظہار

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے خطرناک مقابلے میں زخمی ڈیٹکٹیو میتھیو مارو نے متعدد سرجریوں کے بعد جلد ڈیوٹی پر واپسی کے عزم کا اظہار کر دیا۔

این وائی پی ڈی کے ڈیٹکٹیو میتھیو مارو 12 جون کو ایسٹ ہارلم میں ایک خطرناک مقابلے کے دوران زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق، وہ نیو جرسی کے ایک ہوٹل میں قتل کے مشتبہ شخص کا پیچھا کر رہے تھے جب اچانک فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ حکام کے مطابق مارو کو پاؤں میں گولی لگنے کے بعد انہیں متعدد سرجریوں سے گزرنا پڑا۔ ڈاکٹروں نے ان کے پیر کی ہڈی دوبارہ جوڑنے کے لیے پلیٹیں اور اسکرو لگائے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص مقابلے میں جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک ووڈبرج پولیس افسر بھی زخمی ہوا۔ مارو نے فائرنگ کو ایک خوفناک تجربہ قرار دیا لیکن کہا کہ وہ صحت یاب ہو رہے ہیں اور جلد ڈیوٹی پر واپس آنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اپنے والد سے متاثر ہو کر پولیس فورس میں شامل ہونے واے مارو نے کہا کہ وہ اپنی خدمات جاری رکھیں گے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.