vosa.tv
Voice of South Asia!

میٹا کا خفیہ معلومات لیک کرنے پر 20 ملازمین نوکری سے برطرف

0

دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا کمپنیوں میں شمار ہونے والی میٹا نے حال ہی میں خفیہ معلومات لیک کرنے پر اپنے 20 ملازمین کو برطرف کر دیا ہے۔

کمپنی کے مطابق، یہ افراد اندرونی معلومات میڈیا تک پہنچانے کے مرتکب پائے گئے، جو کہ کمپنی کی پالیسی کی خلاف ورزی ہے۔ میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے ایک حالیہ میٹنگ میں برملا کہا کہ وہ کمپنی کے اندرونی معاملات پر مزید کھل کر بات نہیں کریں گے کیونکہ ان کی گفتگو مسلسل لیک ہو رہی ہے۔ ان کے مطابق، یہ صورتحال ان کے لیے باعثِ تشویش ہے، اور کمپنی نے سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب زکربرگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان قربتیں بڑھ رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، میٹا نے امریکہ میں فیکٹ چیکنگ پروگرام ختم کر دیا ہے اور مواد کی نگرانی کے ضوابط میں نرمی برتی جا رہی ہے، جو کہ ٹرمپ کی جماعت کے مفادات سے ہم آہنگ نظر آتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.