ایل ٹرین میں دو مسافروں کا جھگڑا، ایک شخص زخمی
بروکلین(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے بروکلین کے گراہم ایونیو اسٹیشن پر ایل ٹرین میں دو مسافروں کا جھگڑا ہوگیا۔ واقعے میں 58 سالہ مسافر زخمی ہو گیا۔
بروکلین کے علاقے ولیمزبرگ میں جمعہ کی دوپہر مین ہٹن جانے والی ایل ٹرین میں ایک 58 سالہ شخص پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔ واقعہ گراہم ایونیو اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جہاں متاثرہ شخص کا ایک نامعلوم مسافر سے جھگڑا ہوا۔ جھگڑے کے دوران حملہ آور نے اچانک چاقو نکال کر دوسرے مسافر کے کندھے کے پچھلے حصے اور سر میں چاقو مارا۔ زخمی کو بیلیویو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ حملہ آور موقع سے فرار ہو گیا جس سیاہ لباس اور سیاہ اسکی ماسک پہنا ہوا تھا۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور عوام سے درخواست کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس بارے میں معلومات ہوں تو وہ فوراً پولیس سے رابطہ کرے۔