vosa.tv
Voice of South Asia!

 ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح پرپاکستانی امریکن ریپبلکن کلب کا بلیک ٹائی ڈنر

0

امریکا میں مقیم پاکستانی یہاں کی مقامی سیاست میں حصہ لیں، عمران اگرہ

نیویارک (نمائندہ خصوصی )پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب نے نو منتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کی خوشی میں بلیک ٹائی ڈنر کا اہتمام کیا۔ یہ تقریب پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے ریپبلکن پارٹی میں بڑھتی ہوئی شمولیت اور امریکی سیاست میں اثر و رسوخ کی علامت کے طور پر پیش کی گئی۔

نیویارک  کے علاقے لانگ آئی لینڈ میں پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب کے زیر اہتمام  نو منتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کی خوشی میں لیونارڈز پلازو میں عمران اگرہ اور ڈاکٹر غلام شہزاد کی میزبانی میں خصوصی  تقریب کا  اہتمام کیا ۔اس تقریب کا مقصد نہ صرف ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کا جشن تھا بلکہ امریکہ اور پاکستان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب کے عزم کو نمایاں کرنا بھی تھا۔تقریب کے  شرکاء سے مخاطب ہوتے  ہوئے  عمران اگرہ نے کہا کہ امریکہ میں پاکستانی سیاست کو ترک کر کے امریکی سیاست میں حصہ لینا چاہیئے۔اس موقع پر ڈاکٹر غلام نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ  ہمارا مشن سیاست سے بالاتر ہے۔ ہم سیکیورٹی، دہشت گردی کے خلاف اقدامات، اقتصادی ترقی، تعلیم اور توانائی جیسے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر توجہ دیتے ہیں۔ تقریب  میں پاکستانی کمیونٹی کے ری پبلکن اورڈیموکریٹک  معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ پروگرام میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے شرکا نے اوور سیز  پاکستانی کمیونٹی کو سیاست سرگرمیوں میں بھرپورشرکت کا  پیغام  دیا۔ پروگرام میں پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب کی کامیابیوں کو  بھی اجاگر کیا گیا، جن میں کانگریس اور سینیٹ مہمات میں شمولیت، فنڈ ریزنگ، اور دیگر سرگرمیاں شامل تھیں۔ پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب نے اعلان کیا کہ وہ پاکستانی نوجوانوں اور خواتین کو ریپبلکن پارٹی میں شامل کرنے اور دیگر بڑے امریکی شہروں میں اپنے چیپٹرز  قائم کرنے کی کوشش کرے گا۔ یہ تنظیم  امریکہ و  پاکستان تعلقات میں مزید بہتری کے لیے قانون سازی کے تبادلے اور سرکاری سطح پر رابطے بڑھانے کا  بھی ارادہ رکھتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.