vosa.tv
Voice of South Asia!

کیلی فورنیا متاثرین کے لیے مکی مسجد میں نمازِ جمعہ میں دعا

0

نیویارک پولیس  کے افسران مسلم کمیونٹی کی رہنمائی اور انھیں درپیش مسائل سننے کے لیے مکی مسجد پہنچ گئے۔پولیس افسران نے یقین دہانی کروائی کہ  جو بھی مسائل ہیں وہ حل کیے جائیں گے۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے افسران پر مشتمل  ایک وفد  نے جمعہ کو مکی مسجد کا دورہ کیا ۔ نمازِ جمعہ کے دوران لاس اینجیلیس میں جنگلاتی آگ کے متاثرین  سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا اور دعا کی گئی کہ پروردگار اس سانحہ کے متاثرین کی مشکلات حل فرمائے۔وفد میں  اسسٹنٹ چیف چارلس مک ایوائے، این وائے پی ڈی میں پہلے پاکستانی نژاد انسپکٹر عدیل رانا اور  کیپٹن  وحید اختر بھی شامل تھے۔ پولیس افسران کا کہنا تھا کہ  یہاں آکر حوصلہ ملا کہ اس مشکل وقت میں ہم سب ساتھ ہیں۔اس موقع پر کیپٹن وحید اختر نے  انسپکٹر عدیل رانا کو  پاکستانی کمیونٹی کا فخر قرار دیا۔ جبکہ عدیل رانا  کا کہنا تھا کہ مسلم کمیونٹی  ہمیشہ  پر امن اور بلا تفریق انسانیت کی مدد پر یقین رکھتی ہے۔ پاکستانی کمیونٹی نے یہ پیغام دیا ہے کہ  وہ  اس مشکل  وقت میں کیلی فورنیا متاثرین کے  ساتھ اور ان کی ہر ممکن کی مدد کے  لیے بھی تیار ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.