میئر ایڈمز کے وکلاء کا وفاقی مقدمے کے اخراج کی درخواست دائر
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایڈمز کے وکلاء نے میئر کے خلاف وفاقی کرپشن کے الزامات کو ختم کرنے کے لیے قانونی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
ایڈم کے وکلاء نے اپنی درخواست میں دلیل دی ہے کہ مقدمہ قانونی بنیادوں سے محروم ہے اور اس میں وہ شواہد شامل نہیں ہیں جو الزامات کی تصدیق کر سکیں۔ انہوں نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ مقدمے کو مسترد کر دیا جائے تاکہ وسائل ضائع نہ ہوں اور انتظامیہ پر غیر ضروری دباؤ نہ ڈالا جائے۔عدالتی دستاویزات میں ایڈمز کے وکلاء کا کہنا ہے کہ مخالفین کے تبصرے منصفانہ مقدمے کی کارروائی میں مداخلت کر سکتے ہیں۔ میئر ایڈمز کے وکلاء نے مطالبہ کیا ہے کہ یہ رائے مقدمے پر اثر انداز نہ ہونے دی جائے۔ یہ قانونی کارروائی میئر ایڈمز کی انتظامیہ کے لیے ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتی ہے، جو شہر کی اہم پالیسیوں پر توجہ مرکوز کرنے کے دوران قانونی چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے۔ اگلی سماعت میں عدالت فیصلہ کرے گی کہ مقدمہ جاری رہے گا یا ختم کر دیا جائے گا۔