
جدہ میں کاروباری ،سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی بیٹھک
جدہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان اوورسیز فورم سعودی عرب کے زیر اہتمام غلام مصطفی دیوان وائس چیئرمین پاکستان اوورسیز فورم امریکا کے اعزاز میں جدہ کے مقامی ہوٹل پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں جدہ کی کاروباری، سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں پاکستان اوورسیز فورم سعودی عرب کے زیر اہتمام غلام مصطفی دیوان جو کہ امریکہ سے عمرے کی ادائیگی کے لیے آئے ہوئے تھے ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض محی الدین نے سر انجام اور آغاز فواز سواتی نے تلاوت کلام پاک کیا ۔شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سردار یوسف ,عقیل آرائیں, چوہدری اکرم گجر, چوہدری شفقت سمیت دیگر مقررین نے پاکستان اوورسیز فورم سعودی عرب کے سماجی کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ دوسرے اوورسیز فورم بھی پاکستان اوورسیز فورم کے نقش قدم پہ چلتے ہوئے سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ مہمان خصوصی نے منتظمین کا اتنی اچھی تقریب منعقد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستانیوں کو چاہیے کہ وہ اپنے ملک میں اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق اور خاص طور پر ووٹ کے حق کے لیے کام کریں۔ان کی تنظیم کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اس طرح سے لوگوں کی مدد کریں کہ زکوۃ لینے والا جلد ہی زکوۃ دینے کے قابل ہو جائے – تقریب سے میں حاجی عثمان, بشیر خان سواتی ,راجہ بشیر ,راجہ ریاض,عبدالشکور ,شریف زمان ،جمشید جمی,سردار اشفاق,انجینیئر سجاد, چوہدری تصور سمیت دیگر نے شرکت کی۔ آخر میں فداحسين صدر ويسٹن ریجن اوورسیز فورم سعودی عرب فدا حسین کھوکھرنے تمام مہمانوں کا ان کی آمد پر دلی شکریہ ادا کیا ۔تقریب کے اختتام پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔