vosa.tv
Voice of South Asia!

ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد ایلون مسک کی دولت میں 20.9 ارب ڈالر کا حیران کن اضافہ

0

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی دولت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کی دولت میں تقریباً 8 فیصد یعنی 20.9 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کی مجموعی دولت 285.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔فوربز رئیل ٹائم بلینئرزکی فہرست کے مطابق ایلون مسک کی دولت میں ہونے والا یہ اضافہ عالمی مالیاتی مارکیٹوں پر پڑنے والے سیاسی اثرات کی غمازی کرتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد مسک کی مالی حالت میں اتنے بڑے اضافے نے سرمایہ کاروں کے رویے کو فوری طور پر متاثر کیا ہے۔ایلون مسک کے کاروبار اور دولت میں اضافے کی بڑی وجہ ٹیسلاکے حصص کی قیمت میں 14.8 فیصد اضافہ ہے۔ اس کے برعکس، گاڑیاں بنانے والی دیگر کمپنیوں کے حصص میں کمی آئی، جن میں چینی کمپنی نیوکے حصص میں 5.3 فیصد، ریویان کے حصص میں 8.3 فیصد اور لیوسڈ گروپ کے حصص میں 5.3 فیصد کمی شامل ہے۔یہ تبدیلیاں اس بات کی غمازی کرتی ہیں کہ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد، سرمایہ کاروں کا رجحان ٹیسلا اور مسک کی کمپنیوں کی طرف بڑھا ہے۔ٹیسلااس وقت امریکی الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں 48.9 فیصد کے حصے کے ساتھ سرفہرست ہے، جس کے سبب کمپنی کی قدر میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.