vosa.tv
Voice of South Asia!

 پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کا 17واں یوم شہادت

0

جدہ(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستان پیپلز پارٹی  سعودی عرب کے زیر اہتمام پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کا 17واں یوم شہادت کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی ۔ شرکاء نے بی بی شہید کو شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے زیر اہتمام  شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سترویں برسی کے موقع پر تعزیتی تقریب میں پیپلز پارٹی سمیت مختلف تنظیموں کے رہنماؤں اور کارکنوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی  ۔تقریب کی صدارت تصور چوہدری, مہمان خصوصی  سردار عنایت عارف ,مہمان اعزازی ہارون بشیر تھے۔ تقریب کے نظامت کے فرائض افتاب  ترابی نے سرانجام دی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین میں راجہ شمروز ,عدیل نفیس , مہتاب سرور  ,سردار اشفاق ,احسان الہی ,انجینئر عارف مغل نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے کشمیری قیادت کو او آئی سی میں مبصر کا درجہ دلوا کر پہلی بار قومی کشمیر کمیٹی کا قیام عمل میں لایا تاکہ مسئلہ کشمیر کا دیرپا پر امن تصفیہ ممکن ہو سکے۔مہمان خصوصی سردار عنایت عارف اور تصور چوہدری  نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔انھوں نے کہا  پیپلز پارٹی اور بھٹو خاندان نے پاکستان کی سلامتی مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی آئین قانون کی حکمرانی جمہوریت کے استحکام ،مظبوط وفاق قومی تشخص ، ملکی وقار عوامی مفادات پر اپنی چار نسلوں کو قربان کر کے اپنے آپ کو تاریخ عالم میں امر کردیا۔پیپلز پارٹی نے اسلام ہمارا دین،جموریت ہماری سیاست،سوشل ازم ہماری معیشت،طاقت کا سر چشمہ عوام کے رہنما اصولوں سے نہ صرف قومی وسائل پر قابض عوام دشمنوں کے فرسودہ نظام سے قوم کو چھٹکارا دلایا  ۔اس موقع پر محترمہ بے نظیر بھٹو کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کرائی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.