نیو لائف منارٹی ہیومن رائٹس کونسل ضرورت مندوں کی ڈھال بن گئی
نیویارک(بیورو رپورٹ)نیویارک میں سردی کی شدت بڑھنے سے سفید پوش طقبے کی مشکلات بڑھ گئیں۔ پاکستانی خواتین پر مشتمل تنظیم نیولائف منارٹی ہیومن رائٹس کونسل نے ضرورت مندوں میں کمبل، جیکٹس اور بچوں میں کھلونے تقسیم کردئیے۔نیویارک میں بروکلین کے علاقے کونی آئی لینڈ ایونیو پر نیو لائف منارٹی ہیومن رائٹس کونسل نے سخت سردی میں ضرورت مند اور سفید پوش گھرانوں کو گرم کپڑوں کی مفت فراہمی کے لیے اپنی بساط سے بڑھ کر کام کر دکھایا۔ونٹر ڈرائیو کی فلاحی سرگرمی میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی بھی شریک ہوئے۔ضرورت مندوں میں کمبل،جیکٹس وغیرہ تقسیم کیں اور تنظیم کی کاوشوں کو قابلَ ستائش قرار دیا۔لٹل پاکستان اوراسکے اطراف میں مقیم ایمیگرینٹ کمیونٹی کی کثیر تعداد گرم کپڑے اور کمبل حاصل کرنے کے لیے نیولائف کے دفتر کے باہر لگے اسٹالز پر پہنچی ۔تنظیم کی چیئر پرسن راحیلہ اسلم کا کہنا ہے کہ ہم ہمیشہ کوشش کرتے ہیں کہ غیر مراعات یافتہ اور محروم طبقے کی مدد کےلیے کچھ نہ کچھ کرتے رہیں۔ونٹر ڈرائیور کے دوران کرسمس اور نئے سال کی آمد کی مناسبت سے فیملی کے ساتھ آئے ہوئے بچوں میں کھلونے بھی تقسیم کیے جس سے بچوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔نیولائف کی سینئر رہنما ڈاکٹر سلمیٰ کوثر کا کہنا تھا کہ ہماری بہت ساری فلاحی سرگرمیاں منعقد ہوتی ہیں، اولین ترجیح ہے کہ خواتین کو با اختیار بنایا جائے۔نیولائف منارٹی ہیومن رائٹس کا کہناہے کہ وہ بلا تفریق رنگ و نسل کے انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہےاور یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔