vosa.tv
Voice of South Asia!

میمن ویلفیئر سوسائٹی ماسا کی بارویں سالانہ تعلیمی تقریب ِانعامات واسناد ا

0

جدہ(نمائندہ خصوصی)جدہ میں میمن ویلفیئر سوسائٹی ماسا  کی بارویں سالانہ  تعلیمی تقریب ِانعامات واسناد اور سالانہ ایدھی ایوارڈ  کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں بہترین  تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو ایوارڈ  اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے۔سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں میمن ویلفیئر سوسائٹی ماسا  کی بارویں سالانہ  تعلیمی تقریب ِانعامات واسناد اور سالانہ ایدھی ایوارڈ کی  پروقار تقریب کی  نظامت کے فرائض عمران مسقطتیہ نے انجام دیئے ۔تقریب کا آغاز قران پاک کی تلاوت اور ترجمے سے شروع ہوئی جس کی سعادت محمد صادق سوراٹھیا اور عبداللہ یوسف نے حاصل کی ۔نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کو عائشہ آمنہ حفظہ اور حبا نے بہت دلکش آواز سے پیش کیا۔ماسا کے صدر وسیم تائی نے خطبہ استقبالیہ میں منتخب تمام طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کی۔بعد ازاں جنرل سیکرٹری صادق سوراٹھیا نے  خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علم کے بغیر عمل اور تعلیم کے بغیر تربیت بے معنی ہے ۔۔تقریب کے مہمان خصوصی کونسل جنرل پاکستان جدہ جناب خالد مجید نے اپنے خطاب میں ماسا کے تمام ممبران کو باوقار تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد دی اور بچوں کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔انہوں نے دیگر امور میں جدہ قونصل خانہ کا بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔تقریب کے  مہمان خصوصی  عدنان ناصر   پرنسپل پاکستان انٹرنیشنل سکول جدہ نے خصوصی طور پر شرکت کی اور ماسا کے عہدہ داروں اور ممبران کو خراج تحسین پیش کیا۔ماسا میڈیا ہیڈ سراج آدمجی  نے ستار ایدھی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئےایدھی ایوارڈ  کے لیے صدر ماسا وسیم عبدالرزاق تائی کے نام کا  اعلان کیا تو  پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا   ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.