عمرہ زائرین نے بارش کے دوران طواف کعبہ جاری رکھا
جدہ(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب میں مکہ مکرمہ اور جدہ سمیت دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔عمرہ زائرین نے بارش کے دوران طواف کعبہ جاری رکھا اور باران رحمت برسنے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔سعودی عرب میں مکہ مکرمہ اور جدہ میں کالی گھٹائیں خوب جم کر برسیں مسجد الحرام میں بھی باران رحمت خوب جم کر برسی عمرہ زائرین نے دوران بارش طواف کعبہ کیا اور اللہ کا شکر ادا کیا جبکہ جدہ اور اسکے ملحقہ علاقوں میں بھی بارش خوب جم کر برسی جس سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ کئی نشیبی علاقے بارش کے باعث زیر آب آگئے