
تھامس ڈونلون ڈپٹی مئیر عوامی تحفظ کے فرائض سرانجام دیں گے
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک پولیس کے قائم مقام کمشنر آج عہدہ چھوڑ دیں گے کیونکہ نیویارک پولیس کو سربراہ مل گیا جو کہ جیسکا ٹش کی صورت میں ہے ۔مئیر نیویارک ایرک ایڈمز نے تھامس ڈونلون کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا اور انہیں اپنی انتظامیہ سے الگ نہیں کیا ہے بلکہ تھامس ڈونلون ڈپٹی مئیر عوامی تحفظ کے فرائض سرانجام دیں گئے۔واضح رہے کہ ڈونلون کے قائمقام کمشنر بننے کے بعد ایف بی آئی نے ڈونلون کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ گھر سے خفیہ دستاویزات تحویل میں لیے تھے۔ایف بی آئی کارروائی کے بعد تھامس ڈونلون کا مختلف حلقوں میں ذکر ہونا شروع ہوگیا تھا کہ وہ اس عہدے کے لیے موذوں نہیں ہیں