جیسکا ٹش نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی دوسری خاتون سربراہ،آج حلف اٹھائیں گی
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک پولیس کو آج اپنا سربراہ جیسکا ٹش کی صورت میں مل جائے گا تاکہ وہ ڈیپارٹمنٹ کی قیادت اور جرائم کی روک تھام کے لیے اقدامات کرسکیں ۔جیسکا ٹش آج پیر کے روز بطور کمشنر کا حلف اٹھائیں گی اس حوالے سے تقریب کا پروقار اہتمام کیا جارہا ہے۔جیسکا ٹش سرکاری ملازم ہیں اور شہری حکومت کے لیے کوئی اجنبی نہیں ہے۔انہوں نے حال ہی میں نیویارک سٹی ڈپارٹمنٹ آف سینی ٹیشن کی قیادت کی ہے۔جیسکا نیویارک کے ایک امیر خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اورہارورڈ سے تعلیم یافتہ ہیں۔43 سالہ ٹِش نے شہر کے لیے 16 سال کام کیا اور کئی ایجنسیوں میں قائدانہ کردار ادا کیا۔ سینی ٹیشن کمشنر کے طور پر وہ ٹک ٹاک پر مشہور ہوئیں جب انہوں نے 2022 میں اعلان کیا کہ شہر کو چوہے نہیں چلاتے، ہم کام کرتے ہیں۔ٹش کی شہری حکومت میں پہلی نوکری نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے انسداد دہشت گردی بیورو میں تھی جب وہ منصوبہ بندی اور پالیسی ڈائریکٹر کے طور پر فرائض سرانجام دیتی تھیں۔ٹش نے نائن الیون کے بعد سیکیورٹی انفراسٹرکچر کو تشکیل دینے، موبائل ریڈی ایشن ڈیٹیکٹرز کی تعیناتی اور نگرانی کے کیمروں اور لائسنس پلیٹ ریڈرز تک فوری رسائی کے ساتھ ڈیجیٹل معلومات کے اشتراک کو سسٹم میں لانے میں مدد کی تھی۔ جس کے بعد ٹش نے پولیس ڈیپارٹمنٹ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈپٹی کمشنر کے طور پر خدمات سرانجام دی اورباڈی کیمرے اور اسمارٹ فونز لانچ کیے۔انہوں نے گن شاٹ کا پتہ لگانے کا نظام بھی متعارف کرایا اور سب وے میں پولیس ریڈیو کو کام کرنے کے لیے شہر کی ٹرانزٹ ایجنسی کے ساتھ کام کیا