vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرمپ کا انتقالِ اقتدار کے لیے فنڈ دینے والے ڈونرز کے نام خفیہ رکھنے کا اعلان

0

واشنگٹن(ویب ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ نے عبوری حکومت کی مالی معاونت کرنے والے افراد یا اداروں کے نام راز رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کی ٹیم نے اپنے دوسرے دور حکومت کے لیے فنڈنگ کے سلسلے میں روایتی طریقوں سے ہٹ کر غیر شفاف ذرائع پر انحصار کیا ہے۔ اسی لیے ٹرمپ تمام ڈونرز کے نام صیغہ راز میں رکھ رہے ہیں۔ عام طور پر، صدارتی امیدوار اپنے انتقالِ اقتدار کے عمل کے لیے فنڈ فراہم کرنے والوں کی معلومات کو شفافیت کے تحت عوامی طور پر جاری کرتے ہیں۔ لیکن ٹرمپ کی مہم نے ان ڈونرز کی شناخت کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر سیاسی تجزیہ کاروں اور شفافیت کے حامیوں نے سوالات اٹھائے ہیں۔جہاں ٹرمپ کے قریبی ذرائع نے اس فیصلے کو انفرادی ڈونرز کو سیاسی ردعمل سے بچانے کے طور پر پیش کیا ہے، وہیں ناقدین کا کہنا ہے کہ اس سے مالیاتی اثر و رسوخ کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہو سکتے ہیں اور عوامی اعتماد میں کمی آ سکتی ہے۔ فیڈرل قوانین کے مطابق، صدارتی منتقلی کے لیے فنڈنگ فراہم کرنے والے افراد کی تفصیلات دینا ضروری نہیں، لیکن ماضی میں زیادہ تر امیدوار یہ معلومات خود فراہم کرتے رہے ہیں۔ ٹرمپ کے اس فیصلے سے سیاسی حلقوں میں نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.