vosa.tv
Voice of South Asia!

چوروں کے گھر میں داخل ہونے پر بزرگ نے کھڑکی سے کود کر جان دیدی

0

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے اپر مین ہٹن میں چوری کا واقعہ 73 سالہ شخص کی موت کا باعث  بنا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واشنگٹن ہائٹس میں ویسٹ 161 اسٹریٹ اور براڈوے کے قریب  چھٹی منزل پر واقع اپارٹمنٹ میں میں ایک چور کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہوا  اور فورا دروازے کی طرف گیا اور دروازہ کھول دیا  تاکہ اس کے دو ساتھی اندر آجائیں۔جس کے بعد چوروں نے واردات کو عملی جامہ پہنایا اور40سالہ شخص کو رسیوں کی مدد سے باندھ دیا۔گھر سے8ہزار ڈالر کی سونے کی چین اور دو سو ڈالر نقدی لے کر فرار ہوگئے۔حکام کا کہنا ہے کہ جس شخص کو رسیوں کے ساتھ باندھا ہوا تھا اس کے والد رامیگو گھر پر موجود تھے ۔انہوں نے چوروں کے گھر میں داخل ہونے کے بعد کھڑکی سے کود گئے ۔واقعہ کے بعد 73سالہ رامیگو کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جان کی بازی ہار گئے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.