سوفولک کاؤنٹی میرین سینٹر آتشزدگی کیس میں خاتون پر فرد جرم عائد
نیویارک(ویب ڈیسک)سوفولک کاؤنٹی لانگ آئی لینڈ میں نشے میں دھت خاتون نے متعدد کشتیوں کو آگ لگادی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کرلیا ۔ملزمہ پر کشتیوں کو آگ لگانے سمیت دیگر دفعات کے تحت فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ لانگ آئی لینڈ میں کشتیوں کو آگ لگانے کا واقعہ اتوار کو دیر رات پیش آیا تھا۔ملزمہ کی شناخت 54 سالہ لوری ایبے کے نام سے ہوئی ہے ۔واقعہ کی اطلاع پر فائر فائٹر موقع پر پہنچ گئے ۔ملزمہ نے کشتی چلا رہی تھی کہ نشے کی حالت میں کنٹرول نہ کرسکی اور کھڑی کشتی سے ٹکرادی جس کے بعد تیزی سے آگ لگ گئی اور پھر دوسری کشتیوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ملزمہ کو مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے ۔جسے آج سینٹرل اسلپ کی عدالت میں پیش کیا جانا ہے۔