vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں آؤٹ ڈور ڈائننگ شیڈز ہٹانے کی آخری مہلت

0

نیویارک (ویب ڈیسک) نیویارک حکام نے ہوٹل مالکان کو آؤٹ ڈور ڈائننگ شیڈز ہٹانے کے لیے جمعہ کی آخری مہلت دیدی ہے۔نیویارک شہر میں سینکڑوں کی تعداد میں ہوٹل موجود ہیں جہاں پر شہریوں اور سیاحوں کولطف اندوز کھانے پیش کیے جاتے ہیں۔ہوٹل مالکان نے فٹ پاتھوں پر شیڈز قائم کیے ہوئے ہیں جہاں پر کسٹمرز کو بٹھایا جاتا ہے ۔حکام کے مطابق نیویارک شہر میں فٹ پاتھ کے شیڈز13ہزار سے زائد ہیں  جو ہوٹل مالکان کے لیے لائف لائن بن چکے ہیں ۔حکام نے کرونا کے بعدعارضی طور پر مالکان کو بعض قوانین اور ضوابط میں نرمی اختیار کی تھی تاکہ لوگوں کا کاروبار متاثر نہ ہو ۔نیویارک حکام نے اب مانلکان کو جمعہ تک کی آخری مہلت دیدی ہے تاکہ وہ ڈھانچے ختم کریں اس ضمن میں نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ڈی او ٹی کو روڈ وے ڈائننگ پرمٹ کے لیے تقریباً14سو درخواستیں موصول ہوئی ہیں تاکہ وہ اپنا کاروبار جاری کرسکیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.