vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن کے سالانہ انتخابات کا اعلان

0

ٹیکساس:امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ  تنظیم پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن کے سالانہ انتخابات کا اعلان کیا۔ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔ پولنگ 8 دسمبر کو پاکستان سینٹر میں ہوگی۔پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن کی الیکشن کمیٹی کے چئیرمین اشفاق کھوکھر نے انتخابی شیڈیول کا اعلان کردیا۔ انتخابی شیڈیول کے مطابق صدر اور جنرل سیکریٹری کے علاوہ تعلیمی کمیٹی، مذہب و ثقافت کمیٹی اور نشر و اشاعت کمیٹی کے چیئرپرسنز کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ پولنگ 8 دسمبر 2024ء کو پاکستان سینٹر میں ہوگی۔ ایسوسی ایشن کے ہزاروں ممبران حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ الیکشن کمیٹی کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ تک صدر کی نشست کے لئے 3، جنرل سیکریٹری کے لئے 2، تعلیمی کمیٹی کے لئے 3 اور نشر و اشاعت کے لئے 2 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ امیدواروں کا تعلق ہمارا پاکستان پینل اور دل دل پاکستان پینل سے ہے۔ مذہبی و ثقافتی کمیٹی کے لئے ظفر اقبال کو بلامقابلہ کامیاب قرار دے دیا گیا۔ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں نے انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے ووٹرز سے رابطے شروع کر دئیے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.